بدھ 19 مارچ 2025 - 07:00
ضرورت مند مریضوں کے لیے بڑا قدم: اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور راحت گھر کلینک کے درمیان مفاہمتی معاہدہ

حوزہ/ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور راحت گھر کلینک، چین پور بھیک پور، ضلع سیوان، بہار کے مابین ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پایا ہے، جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سیوان، بہار/ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور راحت گھر کلینک، چین پور بھیک پور، ضلع سیوان، بہار کے مابین ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پایا ہے، جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اے ایم آر ٹرسٹ ملک بھر میں ایسے اقدامات کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے تاکہ کوئی بھی شخص مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم نہ رہے۔ ٹرسٹ کی اس کوشش کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو سہولت فراہم کرنا اور انہیں بہتر صحت کی جانب گامزن کرنا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد زاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ضرورت مند مریضوں کی خدمت اور علاج کو میں اپنے لیے باعثِ شرف سمجھتا ہوں۔ ہم پرعزم ہیں کہ ہر ممکن طریقے سے ان کی مدد کی جائے تاکہ کوئی بھی شخص مالی تنگدستی کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔"

یہ معاہدہ علاقے میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا، جس سے سینکڑوں ضرورت مند افراد مستفید ہو سکیں گے۔

https://www.amrmedicaltrust.com/rahat-ghar-clinic-chianpur-bhikpur-siwan/

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • ظفرالحسن IN 08:21 - 2025/03/19
    جزاک اللہ بہار کے لئے کام کرنے پر اور مزید کام کی آرزو رکھتے ہعئے ہم اے ایم آر میڈیکل ایںد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے شکر گزار ہیں آخر میں حوزہ نیوز کے بھی شکر ھزار ہیں وہ ہر آواز کو لوگوں تک پہنچا رہے ہیں اراکین کو مبارک باد دعا عرض ہے