بدھ 22 جنوری 2025 - 22:46
ماہانہ جلسہ: مجتمع علماء و خطباء ممبئی، ہندوستان

حوزہ/ بمبئی میں آج 22 جنوری 2025 کو مسجد ایرانیان (مغل مسجد) میں مجتمع علماء ممبئی کا ایک اہم ماہانہ جلسہ منعقد ہوا۔ اس جلسے میں بیس سے زائد علماء کرام نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی میں آج 22 جنوری 2025 کو مسجد ایرانیان (مغل مسجد) میں مجتمع علماء ممبئی کا ایک اہم ماہانہ جلسہ منعقد ہوا۔ اس جلسے میں بیس سے زائد علماء کرام نے شرکت کی۔

جلسہ کا آغاز حسب دستور مولانا حمزہ صاحب نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ بعدہ علمائے کرام کے قیمتی مشورے اور تجربات اور آپ بیتی پر گفتگو رہی۔ نیز شہدائے مقاومت کے حوصلہ کی قدر دانی اور تسکین روح کے لئے سورہ فاتحہ ہوئی۔

مجتمع کا عہدہ داران کا انتخاب ایک مدت سے کچھ وجوھات کی بنا پر تأخیر پذیر تھا مگر آج علمائے کرام نے اپنی قیمتی رای اور آرا سے عہدہ داروں کو تین سال کے لئے منتخب فرمایا:

صدر: حجۃ الاسلام مولانا سید فیاض باقر صاحب امام جمعہ و جماعت زیب پیلیس یاری روڈ اندھیری ممبئی۔

سکریٹری: حجۃ الاسلام مولانا سید وصی صاحب امام جمعہ والجماعت بھانڈوپ ممبئی۔

خزانچی: حجۃ الاسلام مولانا کلب جعفر خان صاحب امام جماعت مغل مسجد ممبئی۔

آخر میں حجۃ الاسلام مولانا غلام عسکری صاحب امام جمعہ کرلا ممبئی کے دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ کا اختتام کیا گیا جس مین ایران اسلامی کی سلامتی اور امام زمان(عج)کے ظہور مین تعجیل کی دعا کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha