حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کعبہ میں ولادت مولا علی علیہ السّلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امیر المؤمنین علیہ السلام سے پہلی ملاقات، جس میں حضرت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا پہلا دیدار کیا، اسی خوشی میں ایک محفلِ مسرت کا اہتمام 16 رجب المرجب کو نجف اشرف ہوا، محفل میں رسالۂ مدینة العلم کی تقریب رونمائی بھی عمل میں لائی گئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی اور حدیث کساء کے ذریعے جناب شیخ قائم الاسلام صاحب نے کیا، جبکہ جناب سید ابو تمامہ صاحب، جناب شیخ محمد علی صاحب، جناب شیخ صابر رضا صاحب، جناب سید ظہیر الہٰ بادی صاحب، جناب سید علی کبیر صاحب اور جناب سید دائم رضا صاحب نے بارگاہِ نبوت اور اہل بیت علیہم السّلام میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
رسالۂ مدینة العلم کے متعلق جناب شیخ شبیر آغا کربلائی صاحب نے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے رسالے کے متعلق تمام تر جوانب کو بیان کیا۔
یہ رسالہ چند اہم پہلوؤں پر مشتمل ہے:
1.حوزوی شخصیات کے علمی کارنامے
2.ہندوستانی علماء کے آثار
3.ہندوستانی سخنوران کی کارکردگی
4.رفع شبہات عقائدی
5.دشمنانِ اسلام کی شناخت
آخر میں، تقریب رسم اجراء میں حاضر علمائے کرام کے دست مبارک سے رسالۂ مدينة العلم کی تقریب رونمائی وقوع پذیر ہوئی۔
تقریب میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء میں سے جناب سید تنویر عباس رضوی صاحب، جناب شیخ نور محمد ثالثی صاحب، جناب شیخ علی عباس خان صاحب اور جناب شیخ ریاض مقادم صاحب اور دیگر افاضل حوزہ نے شرکت کر کے بزم کی رونق افزائی کی۔












آپ کا تبصرہ