ہفتہ 18 جنوری 2025 - 22:26
کتاب مستطاب ’’تاریخ وثیقہ عربی کالج فیض آباد‘‘ کی رسم اجراء

حوزہ/انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر، ایران کلچر ہاؤس دہلی کے محققین تاریخ کے موضوع پر کام کر رہے ہیں، انہی تاریخی کاموں کے تحت ’’تاریخ وثیقہ عربی کالج‘‘ فیض آباد نامی کتاب شائع کی جا رہی ہے، جس کی رسمِ اجراء مورخہ 5 ؍ فروری ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر، ایران کلچر ہاؤس دہلی کے محققین تاریخ کے موضوع پر کام کر رہے ہیں، انہی تاریخی کاموں کے تحت ’’تاریخ وثیقہ عربی کالج‘‘ فیض آباد نامی کتاب شائع کی جا رہی ہے، جس کی رسمِ اجراء مورخہ 5 ؍ فروری 2025 بروز بدھ، بوقت ساڑھے آٹھ بجے شب بمقام زہراء ہال وثیقہ عربی کالج فیض آباد، اساتذہ و تلامذہ وثیقہ عربی کالج فیض آباد کی جانب سے یومِ ولادتِ باسعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونے والی سالانہ عظیم الشان محفل مقاصدہ کے دوران علمائے کرام، دانشوران اور اہلِ علم کے ہاتھوں انجام پائے گی، ان شاءاللہ المستعان۔

ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری بانی و ڈائریکٹر آف’’ انٹرنیشنل مائکرو فلم نور‘‘ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کی زیر نگرانی و سرپرستی انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینٹر نئی دہلی کے زیرِ اہتمام و انصرام طبع شدہ کتاب ’’تاریخ وثیقہ عربی کالج فیض آباد ‘‘ تالیف حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ کی رسم اجراء میں مؤمنین بالخصوص علمائے کرام، دانشوران اور اہلِ علم سے شرکت کی استدعا ہے۔

کتاب مستطاب ’’تاریخ وثیقہ عربی کالج فیض آباد‘‘ کی رسم اجراء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha