۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے زائرین کی خدمت کے لیے اس حرم کے کیمپ میں خدمت کرنے والوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس کیمپ میں خدمت کرنے والوں کا اصلی کام اور حقیقی زیارت حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے چہلم سید الشہداء (ع) کے موقع پر پیدل چل کر زیارت کرنے والوں کے لیے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خدماتی کیمپ (موکب) میں اپنی خدمات پیش کرنے والوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: آپ پہلے بھی عراق میں زائرین چہلم سید الشہداء(ع) کی خدمت کا شرف حاصل کر چکے ہیں اور اس کام کا تجربہ رکھتے ہیں اور زیادہ بہتر انداز میں زائرین کی خدمت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اگر آپ کو حرم میں جانے کا شرف حاصل نہ بھی ہو تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ زائرین کی خدمت بہت اہم ہے اور اگر آپ ثواب اور اہل بیت علیہم السلام کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے زائرین کی خدمت کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آپ اس سرزمین کی جانب سفر کرنے جا رہے ہیں کہ سبھی لوگوں کے دل وہاں کی زیارت کے مشتاق ہیں اور یہ اشتیاق آپ کو زائرین کی خدمت، فریضے اور جذبے سے غافل نہ کردے۔

زائرین اربعین کی خدمت کا ثواب آنحضرت (ع) کے حرم کی زیارت کے ثواب سے کم نہیں، آیت اللہ سعیدی

حرم حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: امام سجاد علیہ السلام سفرِ حج کے دوران شناخت کے بغیر حاجیوں کی خدمت کیا کرتے تھے اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ بھی انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے زیارت کے لئے جب مشہدمقدس مشرف ہوتے تھے تو وہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کرتے اور جائے قیام واپس آ جاتے تھے اور اپنے ہم سفروں کی پذیرائی کا اہتمام کرنے میں لگ جاتے۔ جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے فرمایا "زائرین کی خدمت میرے لئے مقدم ہے"۔

انہوں نے کہا: خدمت کے دوران اپنے ہمسایہ خدماتی کیمپوں (موکب) سے بھی تعاون کریں اور ہمسایہ ہونے کا حق ادا کریں۔ اگر ان کو مدد کی ضرورت ہو تو ان کی مدد کریں۔

آیت اللہ سعیدی نے کہا: ہر شخص زائرین کی جو خدمت کر سکتا ہے، کرے اور سب منصفانہ طور پر کام کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .