۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
عمار حکیم

حوزہ / عراقی قومی دستوں کے اتحاد کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے اربعین حسینی کی زیارت میں شرکت کرنے والے غیر ملکی زائرین کے خلاف بعض مشتبہ افکار کے خلاف خبردار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی دستوں کے اتحاد کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے عراقی قوم اور حکام کو اربعین حسینی کی زیارت میں شرکت کرنے والے غیر ملکی زائرین کے خلاف بعض مشتبہ افکار کے خلاف خبردار کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا: اس وقت جب حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت کو آنے والے پیدل کاروانوں نے ملک کے جنوبی اور دور دراز مقام سے زیارتِ اربعین کے مراسم کو دوبارہ احیاء کرنا شروع کیا ہے اور بیرون ملک سے بھی بیسیوں زائرین ان مراسم میں شرکت کرتے ہیں، اس لیے ہم حکومتی اور سماجی اداروں، عشائر اور مختلف قبائل، حسینی موکب داروں اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عراقی اور غیر عراقی زائرین کے استقبال کے لیے اپنی پوری توانائیاں صرف کریں۔

حجت الاسلام سید عمار حکیم نے غیر ملکی زائرین اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے خلاف فتنہ پرستوں اور منافقین کی بعض مشتبہ افکار کے ان نتائج اور اہداف کے بارے میں خبردار کیا ہے جو عراقی قوم کی اعلیٰ اقدار سے متصادم ہیں۔

عراقی قومی دستوں کے اتحاد کے سربراہ نے عراقی قوم کو زیارتِ اربعین کے لیے ایسی بہترین شرائط مہیا کرنے کی دعوت اور تاکید کی ہے جو عراقیوں کی انسانی، اسلامی، عربی اور قومی شناخت کو ظاہر کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .