۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت الله سعیدی

حوزہ / ایران کے صوبہ قم المقدسہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے افغانستان میں شیعوں کے قتل عام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ہفتۂ وحدت کے ایام کے نزدیک اور دہشت گرد گروہ حکومت امریکہ کے افغانستان سے بے شرمی سے انخلاء کے بعد ان جرائم کا ہدف خطے میں تفرقہ ایجاد کرنا اور قومی و مذہبی جنگ چھیڑنا ہے اور عالمی استکبار کے سوا ان افسوسناک واقعات کا فائدہ کسی کو نہیں پہنچتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ قم میں نمائندہ ولی فقیہ اور حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی کے اس بیان کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

ایک بار پھر افغانستان کے مظلوم شیعوں کے قتل نے دنیائے اسلام کے دلوں کو غم و اندوہ میں مبتلا کردیا ہے۔ ہفتۂ وحدت کے ایام کے نزدیک اور دہشت گرد امریکہ کے افغانستان سے شرمناک انخلاء کے بعد ان خونی جرائم کا ہدف تفرقہ اور قومی و مذہبی جنگ چھیڑنے کے سوا کچھ نہیں ہے اور ان درد بھرے واقعات کا فائدہ عالمی استکبار کے سوا کسی کو نہیں ہے۔

میں افغانستان کے موجودہ حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ تمام ملت افغانستان اور بالخصوص اس ملک کے مظلوم شیعوں کو سیکیورٹی فراہم کریں۔ اس عظیم جرم کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔

حرم کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا کی بارگاہ کے جوار سے خداوندِ متعال کے حضور اس حادثے کے شہداء کے درجات میں بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر اور اجر جزیل کا طالب ہوں۔

نمائنده ولی فقیه و متولی حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا

سید محمد سعیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .