شعبہ تحقیقات
-
مطالعہ اور بحث و مباحثہ 'رب زدنی علما' کی عملی تفسیر ہے، حجت الاسلام فدا حلیمی
حوزہ/ مطالعاتی گروہ منظومہ فکری رہبری اور شعبۂ تحقیق جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت جدید طرز پر ایک علمی و فکری نشست، حسینیہ بلتستانیہ کے فاطمیہ ہال میں منعقد ہوئی۔
-
قم میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد:
تحقیق صرف علمی کام نہیں،بلکہ انبیاء وائمہ (ع) کے اہداف کی تکمیل کا ذریعہ ہے: حجت الاسلام یوسفی
حوزہ/مجتمع امین قم (غدیر ہال )میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے شعبہ تحقیق کے فعال محققین کی تجلیل کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا اور اس پروگرام میں تحقیق سے وابستہ شخصیات کی تجلیل کی گئی۔
-
جامعۃ المصطفیٰ میں شعبہ تحقیقات کے نائب صدر:
جامعۃ المصطفی کی پالیسی اور مختلف سرگرمیوں کے درمیان تحقیق کو ایک خاص مقام حاصل ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی نے کہا: جامعۃ المصطفی کے تحقیقی کارناموں کی نمائش 17 دسمبر سے مدرسہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہو چکی ہے، جامعۃ المصطفی کی میکرو پالیسی اور مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے درمیان تحقیق کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔
-
جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت ہفتۂ تحقیق کے موقع پر ایک عظیم الشان علمی کانفرنس کا انعقاد:
بلتستان کے علماء کا علمی و قلمی آثار کی جمع آوری کے لئے قدم اٹھانا قابل تحسین ہے، مولانا طاہر عباس اعوان
حوزہ/ نشر و احیائے آثار برصغیر انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے بلتستان نے لکھنؤ، امروہا اور حیدرآباد دکن کے علماء کی طرح قلم نہیں اٹھایا ہے لیکن جس موضوع پر اٹھایا ہے وہاں حق ادا کیا ہے۔
-
مجمعِ طلابِ شگر کے شعبۂ تحقیق کے زیر اہتمام بلتستان کے محققین کے لئے ایک صمیمی نشست کا انعقاد
حوزہ/مجمعِ طلابِ شگر مقیم قم کے شعبۂ تحقیق کے زیر اہتمام بلتستان کے محققین کے لئے ایک صمیمی نشست کا انعقاد ہوا۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے شعبہ علوم قرآن اور حدیث و رجال نے سات سو سے زیادہ تحقیقی مقالے لکھے
حوزہ/ جامعۃ الکوثر پاکستان میں شعبہ تحقیق ایک عرصہ سے مختلف سماجی، اقتصادی و مذہبی موضوعات پر متعدد تحقیقاتی کتابیں و مقالہ جات پیش کرنے میں مصروف عمل ہے۔ شعبہ علوم قرآن و شعبہ حدیث و رجال میں ان علوم کے ماہرین کی سرپرستی میں طلباء نے اب تک سات سو سے زیادہ تحقیقی مقالے لکھے ہیں۔