بدھ 15 اکتوبر 2025 - 06:00
ہم علماء کو بہت محتاط اور پاکیزہ ہونا چاہئے / کان سے دل تک بات ہمارے عمل سے پہنچتی ہے

حوزہ / حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: یہ لباس، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لباس ہے، ہمیں بہت محتاط اور پاک و پاکیزہ ہونا چاہیے۔ ہم سے جو بن پڑتا ہے وہ یہ ہے کہ اپنی بات کو لوگوں کے کانوں تک پہنچا دیں لیکن وہی بات کان سے دل تک ہمارے عمل سے پہنچتی ہے، نہ کہ ہماری تقریر سے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے اپنے ایک بیان میں علماء و روحانیت کے مقدس لباس کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"یہ لباس، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لباس ہے۔ ہمیں بہت محتاط رہنا چاہیے، بہت پاک و پاکیزہ رہنا چاہیے کیونکہ ہم سے جو بن پڑتا ہے وہ یہ ہے کہ بات کو لوگوں کے کانوں تک پہنچا دیں۔ مگر کان سے دل تک بات ہمارے عمل صالح سے پہنچتی ہے، نہ کہ ہماری تقریروں سے۔

اگر ہم کتاب لکھتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ ہماری باتیں لوگوں کی آنکھوں تک پہنچ جائیں تاکہ وہ مطالعہ کریں لیکن بصارت سے بصیرت تک، ظاہر سے باطن تک بات ہمارے نیک عمل کے ذریعہ پہنچتی ہے۔

ہمیں اپنی قدر پہچاننی چاہیے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ انبیائے الہی علیہم السلام کے وارث بنیں، ہم چاہتے ہیں کہ علی بن ابی طالب علیہ السلام کے فرزند کہلائیں۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha