حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ وادی کشمیر کے سرکردہ عالم دین مولانا شیخ غلام حسین متو کی والدہ محترمہ کے انتقال پر مختلف مذہبی، سماجی اور علمی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
پیروانِ ولایت جموں و کشمیر کے سرپرست اعلیٰ مولانا سبطِ محمد شبیر قمی ہمدانی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مولانا متو اور ان کے جملہ پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسی طرح اتحاد المسلمین جموں و کشمیر کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری، معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر کے نگران سیکرٹری الحاج حسین حامد، مولانا سید کرامت حسین جعفری صاحب، نائب صدر اہلبیت اسمبلی ہند، زون بارہمولہ کے مسئول حاجی میر تفضل حسین، زون ماگام کے مسئول سید اعجاز حسین، کاروانِ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کشمیر کے سربراہ مفتی مدثر احمد قادری اشرفی، اور عروۃ الوثقی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سید لیاقت منظور موسوی نے بھی اپنے تعزیتی کلمات پیش کیے۔
معروف سماجی کارکنان سید کفایت حسین رضوی، الحاج مولانا غلام علی گلزار، میر نزیر احمد ماگامی، فداحسین بالہامی، عاشق حسین یتو، اور حسین نثار آرمپوری نے بھی مولانا شیخ غلام حسین متو صاحب کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور جنت نشینی کی دعا کی۔
تمام تعزیتی پیغامات میں لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے نیک تمنائیں شامل تھیں۔
آپ کا تبصرہ