۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا شیخ غلام رسول نوری

حوزہ/ مجلس کے سربراہ مولانا شیخ غلام رسول نوری نے صدارتی خطبہ میں مجلس علمائے امامیہ کے قیام کے اہداف و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا قوم کو درپیش چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے علماء متحد ہوکر میدان عمل میں آگئے ہیں اور قومی بیداری و مشن انبیاء کی حفاظت کے لئے علماء ہمہ وقت اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس علمائے امامیہ کشمیر کے زیر اہتمام علمداران پیغام حسینی کے عنوان سے علماء و مبلغین کا ایک عظیم الشان اجتماع جامعہ امام رضا گنڈ حسی بٹ میی منعقد ہوا جس میں علمائے کرام کی ایک تعداد نے شرکت کرتے ہوئے سماجی ،مذہبی و تبلیغی معاملات پر تبادلہ خیالات کیا اجلاس کے اختتام پر مجلس علمائے امامیہ کشمیر کے نومنتخب عہدیداروں کے اسماء کا  اعلان کیا گیا۔

جس میں حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ غلام رسول نوری کو سربراہ مجلس ،حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید مدثر رضوی کو نائب صدر ،حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید اعجاز رضوی کو جنرل سیکریٹری،حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید محمد رضوی کو خزانچی اور حجتہ الاسلام و المسلمین شیخ غلام حسین متو کو بطور ترجمان منتخب کیا گیا۔مجلس علمائے امامیہ کشمیر نے گزشتہ کارکردگی اور حالیہ پیشرفت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مولانا شیخ غلام رسول نوری مجلس امامیہ کشمیر کے سربراہ مقرر

اجلاس میں حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا بشیر احمد بٹ نے مجلس علمائے امامیہ کے قیام اور کارکردگی کا تفصیلی رپورٹ پیش کیا اور کہا کہ قوم کے تئیں علماء کی سنگین ذمہ داریاں ہیں ان کو انجام دینے کے لئے صدق دلی اور نیک نیتی کی ضرورت ہے۔

اس موقعہ پر  مجلس کے ترجمان مولانا شیخ غلام حسین متو نے کہا کہ علماء، دانشوروں، نوجوانوں،طالب علموں اور قوم کے ذی شعور افراد کے تعاون سے مجلس علمائے امامیہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے گا اور یہ کارواں انشا اللہ ترقی کے مراحل طے کرے گا ۔مولانا نے کہا کہ ملت کی ضروریات کو پورا اور چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے علما کا یہ فورم من و عن کوششیں کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ مشن صرف علما کا مشن نہیں ہے بلکہ قوم کے نوجوانوں دانشوروں اور باہوش افراد کا مشن ہے ہم سب آپس میں یک جٹ ہوکر اس مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔

مولانا شیخ غلام رسول نوری مجلس امامیہ کشمیر کے سربراہ مقرر

مجلس کے سربراہ مولانا شیخ غلام رسول نوری نے صدارتی خطبہ میں مجلس علمائے امامیہ کے قیام کے اہداف و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا قوم کو درپیش چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے علماء متحد ہوکر میدان عمل میں آگئے ہیں اور قومی بیداری و مشن انبیاء کی حفاظت کے لئے علماء ہمہ وقت اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

اجتماع میں حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا مسرور عباس انصاری اور حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید یوسف نے بھی اپنے ذرین خیالات کا اظہار کیا اور مجلس علماء کو بھر پور تعاون دینے کا عزم دہرایا ۔ اجلاس میں نومنتخب  عہدیداروں  کے علاوہ حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید عابد الموسوی ، حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید حسین موسوی ،حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید لیاقت موسوی ،حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا محمد یاسین ،حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید محمد صفوی، حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا مسرور عباس انصاری، حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید یوسف الموسوی ،حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا بشیر احمد بٹ، حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید افتخار رضوی ،حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا مقبول حسین قمی،حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا حاتم علی میر ،حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید احمد ،حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا نذیر احمد حلمی، حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا حکیم سجاد ،حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا ظہور حسین ،حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا مقبول اور دیگر علما نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .