۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
استاد حجۃ الاسلام آقای شیخ محمد حسن راستگو

حوزہ/ مرحوم حجۃ الاسلام آقای شیخ محمد حسن راستگو ایران کے معروف عالم دین، حوزہ علمیہ قم کے استاد ، مذہبی امور کے ماہر ، خاص طور پر بچوں اور نوعمروں کی تربیت کے شعبے میں سرگرم عظیم استاد تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید مرید حسین نقوی نے ایران کے معروف عالم دین ، حوزہ علمیہ قم کے استاد ، مذہبی امور کے ماہر، خاص طور پر بچوں اور نوعمروں کی تربیت کے شعبے میں سرگرم عظیم استاد حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن راستگو طاب ثراہ کے دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال پر اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضاٸہ وتسلیما لامرہ 
موت العالم موت العالم 

حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید مرید حسین نقوی صاحب ، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے تعزیتی پیغام

ایران کے معروف عالم دین ، حوزہ علمیہ قم کے استاد ، مذہبی امور کے ماہر ، خاص طور پر بچوں اور نوعمروں کی تربیت کے شعبے میں سرگرم عظیم استاد حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن راستگو  صاحب دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال فرما گئے ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن راستگو صاحب کی وفات پر ہم انکے خانوادہ محترم مقام معظم رہبری (حفظہ اللہ) اور بلاخص امام زمانہ (عج) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں استاد بزرگوار کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن راستگو  صاحب کی بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں۔

منجانب حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک

تبصرہ ارسال

You are replying to: .