۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
نمائندہ علماء کرام

کراچی میں منعقد اجلاس میں یہ قرار پایا کہ مراجع عظام اور کسی فرقہ یا مذہب کی توہیں سے باز رہا جائے، قوم ملت میں باہمی اتحاد وحدت کو فروغ دیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ نمائندہ علماء کرام کا اہم اجلاس علامہ سید ناظرعباس تقوی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جسمیں میں اہم فیصلہ جات کئے گئے۔

منعقدہ اجلاس میں یہ قرار پایا کہ حکومت کی جانب سے کسی امام بارگاہ کے ٹرسٹی یا بانیان جلوس پر کیسی قسم کا دباو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام امام بارگاہ کے ٹرسٹی سے یہ گزارش کی گئی کہ ایسے افراد جو تشیع کے عقائد توحید عدل نبوت امامت قیامت یا مسلمات کے خلاف بات کرتا ہو اسے افراد کو منبر نہیں دیا جائے۔

مزید یہ قرار پایا کہ مراجع عظام اور کسی فرقہ یا مذہب کی توہیں سے باز رہا جائے، قوم ملت میں باہمی اتحاد وحدت کو فروغ دیا جائے۔

اس اجلاس میں علامہ شبیر حسن میثمی علامہ شیخ سلیمی علامہ غلام عباس ریئسی علامہ حیدر عباس عابدی علامہ رضی حیدر زیدی علامہ صادق رضا تقوی علامہ اصغر حسین شہیدی علامہ عقیل موسی علامہ نعیم الحسن نعیمی علامہ ملک غلام عباس اور دیگر علما کرام نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .