منبر
-
عزاداری میں منبر کا کردار
حوزہ/ عزاداری اور یہ منبر ایک ایسا platform کہ جس سے انقلاب لایا جا سکتا ہے اور ایک ایسا مثالی معاشرہ بنایا جا سکتا ہے جو دوسری قوموں کے لئے نمونہ ہو۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب اپنے اپنے فرائض کو سمجھیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
-
علامہ شیخ محسن علی نجفی:
منبر کی عظیم ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے خودداری اور اخلاص سے بھی خود کو آراستہ کریں
حوزہ/ شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے منبر و محراب کی ذمہ داری نبھانے والے فاضلین کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور نصیحت فرمائی کہ منبر کی اس انتہائی پروقار ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے خودداری اور اخلاص کی صفت سے اپنے آپ کو آراستہ کرنا نہ بھولیں۔
-
عقائد تشیع کے خلاف بولنے والوں کو منبر نہ دیا جائے، نمائندہ علماء کرام
کراچی میں منعقد اجلاس میں یہ قرار پایا کہ مراجع عظام اور کسی فرقہ یا مذہب کی توہیں سے باز رہا جائے، قوم ملت میں باہمی اتحاد وحدت کو فروغ دیا جائے۔
-
اصلاح منبر،معاشرہ اور عملی تقاضے
حوزہ/ منبر،محراب سے افضل ہے۔ جبکہ معاشرے میں محراب میں کھڑے ہونے والےکی شرائط کو سامنے رکھ کر بال کی کھال اتاری جاتی ہے۔ لیکن منبر کو بلا شرط مکمل آزاد رکھا ہوا ہےجو مرضی آئے اور جو مرضی کہے۔
-
مجالس عزا کو برپا کرنا ہماری دینی ذمہ داری، مولانا سید ارشد علی جعفری
حوزہ/ مجالس عزا کا انعقاد ہماری دینی ذمہ داری ہے، ان مجالس میں اعتقادی، اخلاقی اور تہذیب نفس کے مسائل نہ صرف بیان کریں بلکہ ہم اس پر عمل بھی کریں اور دوسروں کو بھی عمل کی دعوت دیں یہی منبر کا تقاضہ ہے۔
-
تفرقہ پھیلانے والے خطیبوں کو منبروں پر جانے سے روکا جائے، مولانا سبط محمد شبیر قمی
حوزہ/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ: کشمیر کی صدیوں پرانی مذہبی اور مسلکی بھائی چارہ کی روایت کو ٹھیس پہنچانے کے لئے ایک ٹولہ سرگرم ہے جو کھبی مناظرہ بازی اور کھبی اہلبیت ؑکی شان میں گستاخی یا دیگر مذہبی شخصیات کی توہین کرکے یہاں مسلمانوں کے صفوں میں تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔
-
جہاں سے خدا و رسولؐ کی بات ہو وہی منبر ہے: مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ مولانا سید صفی حیدر زیدی نے فرمایا: جہاں سے خدا و رسولؐ کی بات ہو وہی منبر ہے، غدیر میں پالان شتر پر کھڑے ہو کر حضورؐ نے خطبہ دیا اور حکم خدا سے رہتی دنیا تک انسان کی ہدایت و سعادت کے لئے عالمی پیغام سنایا تو وہ منبر تھا لیکن شام میں شکل و صورت تو منبر والی تھی لیکن اس پر خدا و رسولؐ کی بات نہیں تھی۔ گناہوں والی گفتگو ہوئی، فتنہ والی بات ہوئی تو امام سجادؑ نےمنبر کی شکل و صورت کے باوجود اسے لکڑی کہا۔
-
منبر پر جانے سے پہلے اپنے نفس کو پاکیزہ بنائیں، مولانا سید نصرت بخاری
حوزہ/ خطیب کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اپنے نفس کو موعظہ کرے۔ جو شخص منبر پر جاکے دین کی باتیں کرنا چاہتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اپنے نفس کو پاکیزہ بنائے تاکہ اس کی باتیں دل سے نکلیں اور دل میں اتر جائيں۔ اس کا عمل اس کی باتوں کی تائید کرے اور اس پر گواہ ہو۔
-
منبر کے تقدس کو بحال کرنے کی اشد ضرورت، مولانا مرزا عمران علی
حوزہ/ جس طرح محراب میں امام سے نماز کے دوران ہونے والی غلطی پر نمازی احترام کے ساتھ ٹوک دیا کرتے ہیں اسی طرح منبر پر بیٹھے ذاکر کو بھی اسکی غلط بیانی پر ٹوکا جانا چاہئے۔