۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
افغان

حوزہ/ خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اب تک پاکستان کی جیلوں میں قید 1800 سے زائد افغان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اب تک پاکستان کی جیلوں میں قید 1800 سے زائد افغان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

طالبان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی مختلف جیلوں سے اب تک 1893 افغان قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے اور انہیں سرکاری خرچ پر واپس بھیجا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفارت خانے اور کراچی میں افغان قونصلیٹ کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کی جیلوں سے 190 افغان قیدیوں کو رہا کر کے آزادی کے بعد ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان میں افغان مہاجرین کی غیر قانونی حراست میں اضافہ ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .