۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی کی پاپائے اعظم یونان سے ملاقات

حوزہ/ ملاقات میں عالمی سطح پر مسیحی برادری اور مسلمانوں کے درمیان انسانی بنیادوں پر ہم آہنگی پر زور دیا گیا اور اخلاقی اور انسانی اقدار کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یونان/ معروف خطیب اور شیعہ عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مسیحیوں کے عالمی مذہبی روحانی پیشوا پاپائے اعظم یونان (جناب ائیرو نیموس) کے مکتب، ایتھنز یونان میں تفصیلی ملاقات کی۔اس ملاقات میں معروف صحافی، ادیب، شاعر سیّد اقبال حیدر، میزبان محترم سید عشیر حیدر رضوی، شاعر ،ادیب دانشور ڈاکٹر سیّد ندیم عباس نقوی شریک رہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی کی پاپائے اعظم یونان سے ملاقات، مسیحی اور مسلمانوں کے درمیان انسانی بنیادوں پر ہم آہنگی پر زور

ملاقات میں عالمی سطح پر مسیحی برادری اور مسلمانوں کے درمیان انسانی بنیادوں پر ہم آہنگی پر زور دیا گیا اور اخلاقی اور انسانی اقدار کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

علامہ شہنشاہ نقوی کی پاپائے اعظم یونان سے ملاقات، مسیحی اور مسلمانوں کے درمیان انسانی بنیادوں پر ہم آہنگی پر زور

ملاقات میں مسیحی برادری کی جانب سے خاص طور پر یورپ میں مسلمانوں کے اُمور پر توجہ اور اُن کے حل کے حوالے سے کچھ مسائل پیش کیے گئے جسے اُنھوں نے فراخ دلی سے قبول کیا۔ یونان میں مسلمانوں کے لیے قبرستان کی زمین مختص کیے جانے پر شکریہ ادا کیا اور اس زمین میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا جس کو انھوں نے قبول کیا۔ انھوں نے دریافت کیا کہ کیا سنیوں اور شیعوں کے لیے علیحدہ زمین دیں؟ تو ہماری جانب سے خواہش کا اظہار ہوا کہ مسلمانوں کے لیے (ایک ہی قبرستان جو شیعہ اور سنی دونوں کے لیے) مشترکہ ہونا چا ہیئے۔

علامہ شہنشاہ نقوی کی پاپائے اعظم یونان سے ملاقات، مسیحی اور مسلمانوں کے درمیان انسانی بنیادوں پر ہم آہنگی پر زور

پاپائے اعظم نے مسلمانوں کی تاریخ، شیعہ اور سنی مسالک اور مکاتب فکر کے بارے میں کچھ جاننا چاہا جسے بہت مختصر اور جامع انداز سے بیان کیا۔ اس بات کے اظہار کے ساتھ کہ مسالک اور مکاتب مختلف ضرور ہیں مگر ہم سب ایک ہیں اور ہم علمی اختلاف پر یقین رکھتے ہیں شدت پسندی اور نفرت آمیز رویوں کی مذمت کرتے ہیں۔

علامہ شہنشاہ نقوی کی پاپائے اعظم یونان سے ملاقات، مسیحی اور مسلمانوں کے درمیان انسانی بنیادوں پر ہم آہنگی پر زور

مسلمانوں کی عبادات کے بارے میں پاپائے اعظم نے دریافت کیا تو تفصیل سے جامع اور مختصر اُنھیں بتایا گیا کہ ہم عبادات کس انداز سے کرتے ہیں اور ہمارے ایام اور اوقات عبادات کیا ہیں۔نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، آپؐ کے اصحابؓ اور آپؐ کے اہلِ بیت علیہم السلام سے متعلق دریافت کیا جس پر انھیں مختصر اور جامع بریفنگ دی گئی۔

علامہ شہنشاہ نقوی کی پاپائے اعظم یونان سے ملاقات، مسیحی اور مسلمانوں کے درمیان انسانی بنیادوں پر ہم آہنگی پر زور

پاپائے اعظم نے بتایا کہ بہت بڑی تعداد میں اُن کے یتیم خانوں میں مسلمان یتیم بچوں کی پرورش کی جارہی ہے ، اُنھیں اُن کے دین کے مطابق عبادات کا موقع دیا جاتا ہے اور اُنھیں مسلمانوں کے رسم و رواج اور رسومات کی ادائیگی کی آزادی ہے۔ مسلمان جنگ زدہ ممالک سے آئے ہوئے یتیم بچوں کی پرورش کی ذمہ داری جو پاپائے اعظم کی جانب سے ادا کی جارہی ہیں اس کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ان یتیم خانوں میں زیادہ تر افغانستان اور شام سے آئے ہوئے مسلمان یتیم بچوں کی پرورش کی جارہی ہے ۔ اس ملاقات کا ایک ہدف ان کی جانب سے مسلمانوں کے امور میں توجہ کا شکریہ ادا کرنا اور مزید بہتری لانا تھا۔اس ملاقات کو انسانی اور اخلاقی اقدار کی مثالی ملاقات قرار دیا جا سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .