۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
پرتگال

حوزہ/ منگل کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اسماعیلی شیعہ مسلم کمیونٹی کے ایک مرکز میں دو افراد کو چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اسماعیلی شیعہ مسلم کمیونٹی کے ایک مرکز میں دو افراد کو چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا گیا، ایک حملہ آور نے اسلامک سنٹر میں تعینات دو خواتین ملازمین کو قتل کر دیا جبکہ ایک اور شخص کو زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں صبح گیارہ بجے حملے کی اطلاع ملی جب پولیس وہاں پہنچی تو ان کا سامنا ایک حملہ آور سے ہوا جس کے ہاتھ میں ایک بڑا چاقو تھا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور اسے حراست میں لے لیا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے کے پیچھے کیا مقصد تھا، لزبن پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور افغان مہاجر ہے اور پولیس نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پرتگالی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور اکثر مرکز میں لنگر کھانے اور پرتگالی زبان سیکھنے آتا تھا، حملے میں جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین پرتگالی شہری تھیں جو اسلامی مرکز میں کام کرتی تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .