بدھ 16 جولائی 2025 - 21:14
دمشق میں صیہونی حکومت کا حملہ، وزارت دفاع اور جنرل ہیڈکوارٹر نشانہ

حوزہ/ شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی فضائیہ نے شدید بمباری کی ہے، جس میں وزارت دفاع اور شامی فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی فضائیہ نے شدید بمباری کی ہے، جس میں وزارت دفاع اور شامی فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے دروزی اقلیت کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے شام پر اپنی فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ حالیہ حملوں میں شامی وزارت دفاع کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ جنرل ہیڈکوارٹر کی عمارت کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہے۔

شام سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع، یسرائیل کاٹز نے ان حملوں کے بعد بیان دیا ہے کہ "شام پر اسرائیل کے تکلیف دہ وار کا آغاز ہو چکا ہے۔"

مزید یہ بھی رپورٹ ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق میں صدارتی محل کے قریب بھی ایک "انتباہی حملہ" کیا ہے۔ اسرائیلی افواج کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انہوں نے شام کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 160 فضائی حملے کیے ہیں، جن میں کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha