۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شام

حوزہ/ امریکی فوج نے مسلسل دوسرے روز بھی شام کے فوجی اڈوں پر فضائی حملے جاری رکھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ برسوں میں امریکی فوج نے دہشت گردوں کی حمایت میں شام کے فوجی اڈوں اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔

جمعرات کی علی الصبح امریکی افواج نے شام کے مشرقی علاقے میں شامی فوج اور مزاحمتی گروپوں پر فضائی حملے کئے، جن کا شامی فضائی دفاعی نظام نے بھر پور جواب بھی دیا۔

شام کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ المیادین کے علاقے میں شامی فوج اور امریکی فوجیوں کے درمیان دونوں جانب سے شدید فائرنگ بھی ہوئی۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے حال ہی میں امریکہ سے شام میں اپنے فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی ختم کرنے اور اپنے ملک سے فوری طور پر امریکی فوج کے اخراج کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی فوج نے دیر الزور صوبے میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .