آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں کرۂ ارض کا چکر لگانے کی اس فلوٹیلا کی کامیاب اور پرافتخار مہم کو عزم مصمم، بلند حوصلے، خود اعتمادی، منصوبہ بندی کی طاقت، پیشرفتہ فوجی علوم، کارآمد مینجمینٹ اور دشواریوں کے مقابلے میں استقامت و شجاعت کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ اس عظیم کارنامے نے ایک بار پھر دکھا دیا کہ حاصل ہونے والی کامیابی، پیشرفت اور امید، کوشش، اقدام اور سختیوں سے وجود میں آتی ہے۔
انھوں نے دنا ڈسٹرائر اور مکران بیس شپ پر مشتمل فلوٹیلا 86 کے کمانڈروں اور عملے نیز بحریہ کے کمانڈر اور بحریہ کے اس عظیم مشن کی منصوبہ بندی، لاجیسٹک امداد اور عمل درآمد میں شامل تمام افراد کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ کارنامہ، حالیہ عشروں میں سمندر میں فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب کے اقدامات اور مجاہدت خاص طور پر بحریہ کے سرفراز شہیدوں اور ان کے معزز اہل خانہ کے ایثار و فداکاری کا میٹھا پھل ہے اور ہمیں ان سب کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے تقریبا آٹھ مہینوں تک سمندر میں 65 ہزار کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی مہم کو ایران میں جہازرانی کی تاریخ میں ایک عدیم المثال کارنامہ بتایا اور کہا کہ اس عظیم کام کو صرف ایک فوجی اور سمندری مشن کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ اسے وجود میں لانے والے تمام عناصر قابل توجہ اور سبق آموز ہیں۔
انھوں نے فوجی علوم، عزم، خود اعتمادی، استقامت اور اہل خانہ کے کردار جیسے عناصر کو فلوٹیلا 86 کے مشن کی کامیابی میں اہم بتایا اور کہا کہ تشویش اور عزیزوں کی یاد ستانے پر صبر اور بردباری، اس امتحان میں سربلندی، ماں باپ اور بیویوں کا فخر کرنا، اس تاریخی مشن کی کامیابی کے دیگر مؤثر عناصر تھے۔
آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحریہ کے لیے نئے اور گرانقدر تجربات کے حصول کو فلوٹیلا 86 کے مشن کے ديگر اہم نتائج میں شمار کیا اور کہا کہ ان علمی نتائج کے بارے میں بحریہ سے متعلق یونیورسٹیوں میں پڑھایا جانا چاہیے۔
انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس پرافتخار بحری مشن نے ایران کی بین الاقوامی شبیہ کو بھی مزید بہتر بنایا ہے اور اس کی سیاسی قدر و قیمت، اس کی فوجی قدر و قیمت سے کم نہیں تھی، اس کارنامے کے کئي اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے جہازرانی کے میدان میں امریکیوں کی جانب سے پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو یہ کہتے ہیں کہ ہم فلاں بحری جہاز کو فلاں جگہ سے گزرنے نہیں دیں گے، ان کا بڑبولاپن ہے کیونکہ آزاد سمندری علاقوں کا تعلق سبھی سے ہے اور سمندر اور فضا کو تمام اقوام کے لیے آزاد ہونا چاہیے اور جہازرانی اور سمندری نقل و حمل کی سیفٹی یقینی ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ آج امریکی تیل ٹینکرز پر حملے کرتے ہیں اور ہمارے علاقے اور دوسرے علاقوں میں بحری قزاقوں کی مدد کرتے ہیں جو بہت بڑا جرم اور عالمی و انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنی تقریر کے آخر میں اس سال کے محرم میں ہونے والی زبردست عزاداری کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ دشمنوں کی جانب سے محرم کی رونق چھیننے کی بھرپور کوشش کے باوجود امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی توجہ اور عنایت کی برکت سے اس سال، محرم کا عشرہ دشمن کی خواہش کے بالکل برخلاف پچھلے برسوں کی نسبت بڑا پررونق اور مفید رہا جس سے پتہ چلتا ہے کہ خداوند عالم ہر اس کام میں مدد کرتا ہے جو اہداف الہی کی راہ میں ہو۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کی تقریر سے پہلے ایرانی بحریہ کے کمانڈر بریگيڈیر شہرام ایرانی نے فلوٹیلا 86 کے مشن کو ایک تاریخی اقدام اور ملکی صلاحیتوں پر جوانوں کے یقین، سرگرم سفارتکاری اور مختلف ملکی سسٹمز اور پیشرفتہ آلات سے بہرہ مندی کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ اس کا نتیجہ، اسٹریٹیجک گہرائي میں اضافے، پابندیوں کو قبول نہ کرنے اور تنہا نہ پڑنے کے پیغام، ایک خودمختار طاقت کی حیثیت سے ایران کے تعارف اور نیول ڈیٹا بینک کی تقویت کی صورت میں سامنے آيا ہے۔

حوزہ/ اس ملاقات میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے دنا ڈسٹرائر اور مکران بیس شپ پر مشتمل فلوٹیلا 86 کے کمانڈروں اور عملے نیز بحریہ کے کمانڈر اور بحریہ کے اس عظیم مشن کی منصوبہ بندی، لاجیسٹک امداد اور عمل درآمد میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
-
عزت اللہ ضرغامی:
ایران کی تباہی کا خواب دیکھنے والے، ایران کی ترقی دیکھ کر حیران و پریشان ہیں
حوزہ / ایران کے وزیر سیاحت و ثقافت کا کہنا تھا کہ جو سمجھتے تھے ایران پتھر کے دور میں چلا جائیگا وہی ہماری ترقی پر حیران ہیں، انقلاب ایران کے شروع سے ہی…
-
واشنگٹن سپر پاور ہونے کا خیال ذہن سے نکال دے!: ایرانی جنرل
حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے کسی بھی ایرانی جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش کی…
-
میزائل سازی کے شعبے میں ایران کی بڑی کامیابی، ہائپرسونک اور سپرسونک میزائلوں سے دشمنوں میں خوف و ہراس
حوزہ/ ایران کی دفاعی صنعت کے ماہرین نے سپرسونک میزائل کی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے اور یہ میزائل اس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے۔
-
احکام شرعی: عزاداری میں کپڑے اتارنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
حوزہ/ اگر فساد پھیلنے یا گناہ میں پڑنے کا خدشہ نہ ہو تو کوئی مشکل نہیں ہے۔
-
مقصدٍ قیامٍ امامٍ حسین (ع) کو کردار و عمل سے فروغ دینے کی ضرورت ہے
حوزہ/ امام حسینؑ کا مقصد نہ تو تخت و تاج کا حصول تھا اور نہ ہی دولت و طاقت پر قبضہ کرنا تھا۔ یہ سب ان کے قدموں کی دھول تھی۔ آپؑ کا مقصد مسلمانوں کو خوابٍ…
-
شام پر ایک پھر اسرائیل کا فضائی حملہ، کم از کم 8 جاں بحق اور زخمی
حوزہ/ صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 شامی فوجی جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
-
مسلح فورسز کی سب سے اہم ذمہ داری جنگی تیاری اور جنگي توانائي ہے
حوزہ/ سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے یوم بحریہ کی مناسبت سے بدھ 27 نومبر 2024 کو بحریہ کے کچھ کمانڈروں اور اعلیٰ افسروں سے ملاقات میں…
-
علامہ حسن ظفر نقوی:
جب تک مسلمان بیدار نہ ہوں گے ذلت و رسوائی سے نجات نہیں ملے گی
حوزہ / عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا: اسلامی دنیا ترقی و کامرانی کیلئے اسی در سے وابستگی اختیار کرے اور محمد و آل محمد (ص) کے…
-
پوسٹر/اس سازش اور اس پر عمل کرنے والے اس سے کہیں زیادہ حقیر ہیں کہ وہ اس روز افزوں نور کو روک سکیں
حوزہ|پردے کے پیچھے رہ کر سازش کرنے والوں کو بھی جان لینا چاہیے کہ قرآن مجید کا احترام اور اس کی شوکت روز بروز بڑھتی جائے گی اور اس کے ہدایت کے انوار زیادہ…
-
سید حسن نصر اللہ:
سویڈن کے لیے مناسب ہو گا کہ وہ دشمن اسلام کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے سے گریز کرے
حوزہ/ لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے سویڈن کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ میں مصروف ملک کے طور پر اپنی…
-
خارجہ پالیسی میں ایران کی بڑی کامیابی، ایران برکس کا مستقل رکن بن گیا
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر دفتر کے سکریٹری محمد جمشیدی نے "برکس" گروپ میں ایران کی مستقل رکنیت کا اعلان کیا۔
-
فکر ناب مدرسہ کی جانب سے نیو نجفی ہال سولجر بازار کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے مطلع الفجر ورکشاپ کا اہتمام
حوزه/ فکر ناب مدرسه کی جانب سے نیو نجفی ہال سولجر بازار کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے مطلع الفجر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تقریباً 200 بچوں…
-
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر رہبر انقلاب اسلامی کا سخت رد عمل، مجرم، اسلامی ملکوں کی عدالت کے حوالے ہو؛
قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے کو شدید ترین سزا دینے پر تمام علمائے اسلام متفق ہیں: رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیے جانے کو انتہائي تلخ، سازش آمیز اور خطرناک…
-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ:
ایران کے خلاف میڈیا کے حملے ہیروشیما اور ناگاساکی کے ایٹم بم حملوں کی طرح ہیں
حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے ایرانی نوجوانوں کے خلاف دشمنوں کے میڈیا حملوں کو جاپان کے ہیروشیما اور ناگاساکی…
-
جوان اور مقتل لہوف کا مطالعہ
حوزه/ کربلا انسان سازی اور معارف اہلبیت علیہم السّلام کو بشریت تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ دشمن بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور اس سے غلط مطلب…
-
"محرم الحرام اور ہم "
حوزه/ محرم الحرام اسلامی سال کا وہ متبرک، مقدس اور محترم مہینہ ہے جسے پروردگار عالم نے خود عظمت و حرمت اور امن والا قرار دیا ہے۔
-
کربلا میراث انسانیت کے عنوان سے مضمون نویسی کا نادر موقع
حوزہ/ فکر و نظر آرگنائزیشن اور مجمع طلاب شگر مقیم قم کی جانب سے کربلا میراث انسانیت کے عنوان سے مقالہ نویسی کا باقاعدہ اعلان ہو چکا ہے۔ اہل قلم حضرات اس…
-
دشمن سپاہ پاسداران کی شبیہ کو کیوں خراب کرنا چاہتا ہے؟ رہبر معظم کا اہم بیان
حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپریم کونسل کے اراکین نے جمعرات کو رہبر معظم سے ملاقات کی۔
-
صحافی؛ میڈیا وار کے سپاہی ہیں، مولوی رستمی
حوزہ/ امام جمعہ شہر سنندج نے کہا کہ خبر نگاروں کے زمے بڑی اور اہم زمہ داریاں ہیں اور اس سلسلے میں اب تک بہت سے خبر نگار شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہو چکے…
آپ کا تبصرہ