۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امیر عبد اللہیان

حوزہ/ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دمشق میں اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اسرائیل کے ہر جارحانہ اقدامات کا جواب دیا گیا اور وہ مستقبل میں بھی اس کے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دمشق میں اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اسرائیل کے ہر جارحانہ اقدامات کا جواب دیا گیا اور وہ مستقبل میں بھی اس کے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔

بدھ کو دمشق میں اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر عبداللہیان نے حلب کے ہوائی اڈے اور شامی شہری علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام اور خطے کی سلامتی تہران اور دمشق کی مشترکہ تشویش ہے اور ایران شامی قوم، شامی قیادت اور شامی فوج کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ شام اور خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط کیا جا سکے۔

ترکی اور شام تعلقات کے بارے میں امیر عبداللہیان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے ہمسائیگی کے تعلقات دونوں کے مفاد میں ہیں اور تہران، شام اور ترکی سمیت تمام ممالک کی خود مختاری کے احترام پر زور دیتا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک شام اور ایران کے خلاف دشمنی جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ اپنے مفادات کے لیے دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .