حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر فضائی حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی جنگی طیاروں نے شام میں مختلف اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں، یہ حملے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انجام دئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق حمص اور طرطوس کے علاقوں میں بھی حملے کیے گئے ہیں۔
لبنانی ذرائع ابلاغ نے بھی تین جنگی طیاروں کی بیروت کی فضائی حدود میں پرواز کی اطلاع دی۔
اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے داغے گئے زیادہ تر میزائلوں کو شام کے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔