حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے ادارۂ بحران کے ڈائریکٹر جنرل مجید فرشی نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارہ F-35 کو ایرانی فضائی دفاعی نظام نے تبریز کے قریب مار گرایا۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "صہیونی حکومت نے پیر کی شام 16 جون کو جنوب اور جنوب مغربی تبریز کے دو اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن تبریز کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے حملہ آور دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا۔"
مجید فرشی کے مطابق، تبریز میں سنائی دینے والی زوردار آوازیں دراصل صہیونی حملہ آوروں کے خلاف ایران کے فضائی دفاعی نظام کی جوابی کارروائی کا نتیجہ تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 35 ہو چکی ہے، جن میں سے ایک شہری کی شہادت حالیہ بمباری کے دوران ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
اس واقعے نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ ایران کی فضائی دفاعی صلاحیت نہ صرف دشمن کے حملوں کو روکنے کی اہل ہے بلکہ دنیا کی جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی جیسے F-35 کو بھی تباہ کر سکتی ہے۔









آپ کا تبصرہ