حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکی دینے والے اسرائیل کے خلاف موثر کارروائی کرے۔
22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کھل کر ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی اور کہا: سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران کو ایک بڑے ایٹمی چیلنج کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر محمد سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ کر اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جوہری حملے کی دھمکی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا: کوئی بھی اس طرح کے خطرے کے نتائج کی پیشین گوئی نہیں کرسکتا، اس دھمکی کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی جیسا پلیٹ فارم استعمال کیا کیا گیا ہے، یہ عالمی برادری پر بڑا حملہ ہے۔
آپ کا تبصرہ