حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نقد قیمت سے بیشتر ادھار کی خرید و فروش کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ذکر کیا کر رہے ہیں۔
* رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور ان کے جواب کا متن اس طرح ہے:
سوال: کیا ادھار پر کسی جنس کی نقد قیمت سے زیادہ قیمت پر خریداری جائز ہے؟یا کیا یہ سود شمار ہو گا؟
جواب: نقد قیمت سے زیادہ کسی جنس کی ادھار پر خرید و فروش کے معاملے میں کوئی اشکال نہیں ہے اور نقد اور ادھار معاملے کی قیمت کے درمیان فرق سود حساب نہیں ہوگا۔