۲۵ آبان ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 15, 2024
احکام شرعی

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے نقد قیمت سے زیادہ ادھار کی خرید و فروش کے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نقد قیمت سے بیشتر ادھار کی خرید و فروش کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ذکر کیا کر رہے ہیں۔

* رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور ان کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: کیا ادھار پر کسی جنس کی نقد قیمت سے زیادہ قیمت پر خریداری جائز ہے؟یا کیا یہ سود شمار ہو گا؟

جواب: نقد قیمت سے زیادہ کسی جنس کی ادھار پر خرید و فروش کے معاملے میں کوئی اشکال نہیں ہے اور نقد اور ادھار معاملے کی قیمت کے درمیان فرق سود حساب نہیں ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .