۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت الله العظمی وحید خراسانی

حوزہ / شیعہ مرجع تقلید نے ایام کرونا میں مجلس عزا میں شرکت سے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله العظمی وحید خراسانی نے ایام کرونا میں مجلس عزا میں شرکت سے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

اس مسئلہ کے متعلق آیت الله العظمی وحید خراسانی سے پوچھے گئے سوال اور ان کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال:

عالیجناب مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی (دام ظلہ)

محرم الحرام کے ایام میں کرونا بیماری کی موجودگی میں عزاداریٔ سیدالشہداء (علیہ السلام) اور اہلبیت (علیہم السلام) کی دیگر تمام مناسبتوں کے انعقاد کے متعلق  ہماری کیا ذمہ داری ہے؟

جواب:

شعائر اہلبیت علیہم السلام بالخصوص عزاداریٔ سیدالشہداء (علیہ السلام) کی تعطیل نہیں ہونی چاہئے لیکن حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت اور اس امر میں متخصص افراد کی ہدایات پر عمل بھی ضروری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .