۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|عِدّت گھر کی تعمیر نو کے لئے ایک مہلت ہے۔عِدّت کے دوران شوہر کو اپنی مطلقہ بیوی کی طرف رجوع کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ رجوع اس شرط کے ساتھ ہے کہ وہ گھریلو زندگی میں اصلاح چاہتا ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَن يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّـهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ إِن كُنَّ يُؤْمِنَّ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَبُعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِي ذَٰلِكَ إِنْ أَرَادُوا إِصْلَاحًا وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ وَاللَّـهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿بقرہ، 228﴾
ترجمہ: اور جن عورتوں کو طلاق دی جائے تو وہ اپنے آپ کو (عقد ثانی) سے روکیں۔ تین مرتبہ ایام ماہواری سے پاک ہونے تک۔ اور اگر وہ خدا اور روزِ جزاء پر ایمان رکھتی ہیں تو ان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ اسے چھپائیں۔ جوکہ خدا نے ان کے رحموں (شکموں) میں پیدا کیا ہے۔ اور اس دوران ان کے شوہر اگر تعلقات بحال کرنا چاہیں تو وہ انہیں واپس بلانے (اور اپنی زوجیت میں رکھنے کے) زیادہ حقدار ہیں اور اس دوران دستورِ شریعت کے مطابق عورتوں کے کچھ حقوق ہیں جس طرح کہ مردوں کے حقوق ہیں ہاں البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ فوقیت ہے۔ خدا زبردست (حاکم) اور حکمت والا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ مطلقہ عورت کی عدت تین حیض ہے.
2️⃣ مطلقہ عورتیں اپنی عدت کی مدت کم یا زیادہ کرنے کی خاطر اپنے حمل یا حیض کو نہ چھپائیں.
3️⃣ اللہ تبارک و تعالیٰ اور روزِ قیامت پر ایمان کا لازمہ فرائض الہٰی پر عمل ہے.
4️⃣ عدت کے دوران شوہر کو اپنی مطلقہ بیوی کی طرف رجوع کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ رجوع اس شرط کے ساتھ ہے کہ وہ گھریلو زندگی میں اصلاح چاہتا ہو.
5️⃣ عدت گھر کی تعمیر نو کے لئے ایک مہلت ہے.
6️⃣ عورت اور مرد دونوں پر لازم ہے کہ ایک دوسرے کے برابر کے حقوق کی رعایت کا مظاہرہ کریں.
7️⃣ اسلام عورتوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہے.
8️⃣ شوہر اپنی بیویوں پر حقوق کے اعتبار سے امتیازی حیثیت رکھتے ہیں.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .