۳۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 19, 2024
عطر قرآن

حوزہ|پہلے سے ہی اعمال صالح بھیجنا اور اپنی آخرت کے لئے ان کا ذخیرہ کرنا ضروری ہے۔انسان کی اچھی یا بری تقدیر میں اور انجام میں، اس کی شادی شدہ زندگی کے حالات مؤثر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ وَقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُمْ وَاتَّقُوا اللَّـهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُم مُّلَاقُوهُ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ ﴿بقرہ، 223﴾

ترجمہ: تمہاری عورتیں کھیتی ہیں۔ (اس لئے) اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ۔ اور اپنے لئے (خدا کی بارگاہ میں) پیشگی (اعمال) بھیج دو۔ اور اللہ اور ایمان والوں کو خوشخبری (مبارکباد) دے دو.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ بانجھ نہ ہونا ایک شائستہ اور کامل عورت کی خصوصیات میں سے ہے.
2️⃣ مباشرت کا اہم ترین فلسفہ نسل کا پھیلاؤ ہے.
3️⃣ مرد کی جنسی لذتوں میں عورت کے لئے مرد کی اطاعت ضروری ہے.
4️⃣ پہلے سے ہی اعمال صالح بھیجنا اور اپنی آخرت کے لئے ان کا ذخیرہ کرنا ضروری ہے.
5️⃣ انسان کی اچھی یا بری تقدیر میں اور انجام میں، اس کی شادی شدہ زندگی کے حالات مؤثر ہیں.
6️⃣ نیک اور صالح اولاد پیدا کرنے کے لئے بیوی کے انتخاب میں غور و فکر کرنا اور جماع کے آداب کا خیال رکھنا ضروری ہے.
7️⃣ اولاد ازدواجی زندگی کا پھل ہے.
8️⃣ میاں بیوی کے روابط میں تقویٰ کی رعایت ضروری ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .