۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
عطر قرآن

حوزہ|عورت اور مرد ایک دوسرے کے عقائد پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ کسی عمل کی قدر و قیمت کے جانچنے کا معیار اس عمل کے نتائج اور ثمرات ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَلَا تَنكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ حَتَّىٰ يُؤْمِنَّ ۚ وَلَأَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكَةٍ وَلَوْ أَعْجَبَتْكُمْ ۗ وَلَا تُنكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّىٰ يُؤْمِنُوا ۚ وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ ۗ أُولَـٰئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ وَاللَّـهُ يَدْعُو إِلَى الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ ۖ وَيُبَيِّنُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ﴿بقرہ، 221﴾

ترجمہ: (اے مسلمانو!) خبردار مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرو۔ جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں۔ (کیونکہ) ایک مؤمنہ کنیز مشرکہ (آزاد عورت) سے اچھی ہے اگرچہ (حسن و جمال میں) تمہیں کتنی ہی بھلی معلوم ہو۔ اور مشرک مردوں کے نکاح میں اس وقت تک نہ دو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں۔ بے شک مسلمان غلام مشرک (آزاد شوہر) سے بہتر ہے۔ اگرچہ وہ (مشرک) تمہیں کتنا ہی بھلا معلوم ہو۔ یہ لوگ تمہیں آگ کی طرف بلاتے ہیں اور خدا اپنے حکم سے (تمہیں) جنت اور مغفرت (بخشش) کی طرف بلاتا ہے۔ اور اپنے احکام کو لوگوں کے سامنے واضح طور پر بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت قبول کریں (اثر لیں).

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ بیوی کے انتخاب میں اصلی معیار ایمان ہو نہ کہ اس کی خوبصورتی.
2️⃣ عزت و سربلندی کا معیار ایمان ہے اور شرک پستی کا باعث ہے.
3️⃣ دنیاوی ظواہر کی نسبت ایمان کی قدر و قیمت زیادہ ہے.
4️⃣ ضروری ہے کہ ایمانی قدروں کو ظاہری اور دنیاوی پُرکشش اشیاء پر ترجیح دی جائے.
5️⃣ قرآن کی نظر میں باایمان غلام صاحب قدر و منزلت اور باشخصیت ہے.
6️⃣ عورت اور مرد ایک دوسرے کے عقائد پر اثر انداز ہوتے ہیں.
7️⃣ کسی عمل کی قدر و قیمت کے جانچنے کا معیار اس عمل کے نتائج اور ثمرات ہیں.
8️⃣ شرعی فرائض مصالح اور مفاسد کی بنیاد پر ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .