۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
احکام شرعی

حوزہ|تبذیر (نعمت کا ضایع کرنا)، باعث غضب ہے اور شرعا حرام بھی لھٰذا ضروری ہے کہ ہر وہ اقدام کیا جائے کہ جس کے ذریعے اسکو روکا جاسکے چاہے یہ کام انتظامات کرنے والے اشخاص کے ساتھ صلاح و مشورے کے ذریعے ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

سوال: ہمارے علاقے میں نواسہ رسولؑ اور انکے اصحاب کی شھادت کی مناسبت سے پر ہجوم ماتم داریاں و مجالس عزاء منعقد ہوتی ہیں اور مومنین حب اہل بیتؑ میں فداء ہونے کے جذبے سے سرشار ہو کر شرکت بھی کرتے ہیں اور باسخاوت تعاون بھی کرتے ہیں، اب جبکہ ایک ہی وقت میں کئی ایک مجالس عزاء منعقد ہورہی ہوتی ہیں اور اکثر مجالس میں نیاز چاول وغیرہ تقسیم ہوتا ہے اور یہ سلسلہ صبح سے دن بھر جاری رہتا ہے تو اس فراوانی میں کھانے کی بڑی مقدار کچرے کے ڈھیر میں پھینک دی جاتی ہے، تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟


جواب: تبذیر (نعمت کا ضایع کرنا)، باعث غضب ہے اور شرعا حرام بھی لھٰذا ضروری ہے کہ ہر وہ اقدام کیا جائے کہ جس کے ذریعے اسکو روکا جاسکے چاہے یہ کام انتظامات کرنے والے اشخاص کے ساتھ صلاح و مشورے کے ذریعے ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .