۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ|اسلام ایک صلح طلب دین ہے۔راہِ خدا سے روکنا اور اس کا انکار کرنا حرمت والے مہینوں میں جنگ کرنے سے کہیں بڑا گناہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ ۖ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ ۖ وَصَدٌّ عَن سَبِيلِ اللَّـهِ وَكُفْرٌ بِهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِندَ اللَّـهِ ۚ وَالْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ ۗ وَلَا يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّىٰ يَرُدُّوكُمْ عَن دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا ۚ وَمَن يَرْتَدِدْ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌ فَأُولَـٰئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۖ وَأُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿بقرہ، 217﴾

ترجمہ: (مشرک) لوگ آپ سے حرمت والے مہینے میں جنگ کرنے کے متعلق سوال کرتے ہیں۔ کہہ دیجیے اس میں جنگ کرنا بڑا جرم ہے (مگر) خدا کی راہ سے روکنا، اور اس کا انکار کرنا اور مسجد (کی حرمت) کا انکار کرنا (اور لوگوں کو اس سے روکنا) اور اس کے باشندوں کو وہاں سے نکالنا۔ خدا کے نزدیک اس (جنگ) سے بھی بڑا جرم ہے۔ اور فتنہ گری قتل سے بھی زیادہ سنگین گناہ ہے۔ اور وہ لوگ برابر تم سے لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ اگر ان کا بس چلے تو وہ تمہیں تمہارے دین سے ہی پلٹا دیں۔ (مگر یاد رکھو) کہ تم میں سے جو بھی اپنے دین سے پھر کر کفر کی حالت میں مرے گا۔ تو یہ وہ بدنصیب لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا و آخرت میں رائیگاں ہو جائیں گے۔ یہی لوگ دوزخی ہیں جو ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ لوگوں کے رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوالات، آیات الہٰی کے نزول اور احکام الہٰی کے بیان کا پیش خیمہ بنتے تھے.
2️⃣ بعض مہینے تقدس اور احترام رکھتے ہیں.
3️⃣ حرمت والے مہینے زمانہ جاہلیت میں بھی محترم تھے اور اسلام نے اس کی تائید کی ہے.
4️⃣ اسلام ایک صلح طلب دین ہے.
5️⃣ راہِ خدا سے روکنا اور اس کا انکار کرنا حرمت والے مہینوں میں جنگ کرنے سے کہیں بڑا گناہ ہے.
6️⃣ محترم مہینوں میں حرم الہٰی کی امنیت اور حفاظت کا انتظام ضروری ہے.
7️⃣ فتنہ برپا کرنے کا گناہ حرام مہینوں میں کسی کو قتل کرنے سے بڑا گناہ ہے.
8️⃣ کافروں کے مقابلے میں مسلمانوں کا ہوشیار رہنا ضروری ہے.
9️⃣ لوگوں سے امن و امان چھین لینا انسان کے قتل سے بڑا گناہ ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .