۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|انفاق میں حد اعتدال کی رعایت ضروری ہے۔انسان کی ضرورت سے جو زیادہ ہے وہ انفاق کے زمرے میں ہے۔انسان اپنی مرضی سے انتخاب کرنے والا موجود ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِن نَّفْعِهِمَا ۗ وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّـهُ لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ ﴿بقرہ، 219﴾

ترجمہ: لوگ آپ سے شراب اور جوئے کے متعلق دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دیجئے کہ ان میں بڑا گناہ ہے۔ اگرچہ ان میں لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی ہیں مگر ان کا گناہ ان کے فائدے سے بہت بڑا ہے اور لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ (راہِ خدا میں) کیا خرچ کریں؟ کہہ دیجیے جو کچھ (تمہاری ضروریات سے) زیادہ ہو! اس طرح خدا تمہارے لئے اپنی آیات و ہدایات واضح کرتا ہے۔ تاکہ تم دنیا و آخرت کے بارے میں غور و فکر کرو.

تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احکام خدا کے بیان اور ابلاغ کا ذریعہ ہیں.
2️⃣ شراب خوری اور قمار بازی کی حرمت.
3️⃣ شراب اور قمار انسان کے ایمان میں سستی پیدا کرتے ہیں.
4️⃣ شراب اور قمار گناہان کبیرہ سے ہیں اور یہ انسان کو اچھائی کے کاموں سے باز رکھتے ہیں.
5️⃣ احکام الہٰی مصالح اور مفاسد کی بناء پر صادر ہوتے ہیں.
6️⃣ اگر دو معیار آپس میں ٹکرا جائیں تو اہم معیار کو ترجیح دی جائے.
7️⃣ انفاق میں حد اعتدال کی رعایت ضروری ہے.
8️⃣ انسان کی ضرورت سے جو زیادہ ہے وہ انفاق کے زمرے میں ہے.
9️⃣ انسان اپنی مرضی سے انتخاب کرنے والا موجود ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .