پیر 27 جنوری 2025 - 07:00
ازدواجی زندگی کو بہتر اور خوبصورت بنانے کا نسخہ

حوزہ/ بیوی کی طرف توجہ ازدواجی رشتے میں قربت اور باہمی احساسِ قدر پیدا کرنے کے سب سے آسان اور طاقتور طریقوں میں سے ایک ہے۔ بہت سے مرد نادانستہ طور پر اپنی بے‌توجہی سے بیوی کے دل کو تشنہ رکھتے ہیں لیکن جب آپ پوری توجہ سے اُس کی بات سنتے ہیں اور اسے وقت دیتے ہیں تو نہ صرف آپ کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے بلکہ  ازدواجی زندگی میں محبت اور قربت کے بیش‌بہا لمحات بھی پیدا ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مردوں کی ایک عام غلطی جو بیوی کے دل کو تشنہ رکھنے کا باعث بنتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ اُس کی طرف کافی توجہ نہیں دیتے۔

بیوی کی طرف توجہ دینا، اُس کے دل کو سیراب کرنے اور اُس کے دل میں محبت کا احساس پیدا کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

بیوی کی طرف توجہ دینے کا مطلب یہ ہے کہ آپ پوری طرح سے اسے ساتھ ہونے اور اپنی پوری موجودگی کا احساس دلائیں۔

جب وہ آپ سے بات کر رہی ہو یا جب اسےکسی وجہ سے آپ کی توجہ کی ضرورت ہو،تو کسی اور کام میں مشغول نہ ہوں مثلاً ٹی وی نہ دیکھیں، اخبار، میگزین یا کتاب نہ پڑھیں اور اپنی پوری توجہ صرف اُس پر مرکوز کریں، اُس کا حال پوچھیں اور پوری توجہ سے اُس کی بات سنیں۔

آپ کی توجہ آپ کی بیوی کو یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ آپ کے لیے اہم ہے اور آپ اُس کی قدر کرتے ہیں۔ جب آپ اسے پوری طرح توجہ دیتے ہیں تو اس سے قربت اور محبت کے بیش‌بہا لمحات پیدا ہو سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha