۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور خرابیاں پیدا ہورہی ہیں اور نفرتوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر حکمرانوں کو اس طرف توجہ دینے کی فرصت نہیں ہے عوام کے درمیان فتنہ و فساد ایجاد کرنے والے بالکل آزاد ہیں اور ملک دشمن طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف اکیڈمی میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا جن بے قابو ہو چکا ہے اس کے مثبت نتاءج سے زیادہ منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس کی جو مرضی وہ سوشل میڈیا پر نشر کر دیتا ہے خاص طور پر مذہب اور عقائد کے معاملات کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت اختلافی انداز میں نشر کر کے لوگوں کو فرقہ واریت کے راستے پر ڈالا جارہا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مذید کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور خرابیاں پیدا ہورہی ہیں اور نفرتوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر حکمرانوں کو اس طرف توجہ دینے کی فرصت نہیں ہے عوام کے درمیان فتنہ و فساد ایجاد کرنے والے بالکل آزاد ہیں اور ملک دشمن طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

آخر میں کہا کہ اس سے پہلے کہ صورتحال بند دروازے تک پہنچ جائے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا پڑے گا اور شر پسندی کی سوچ کے خاتمہ کے لئے محبت اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .