پیر 10 نومبر 2025 - 15:44
خاندان اور معاشرہ کو سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجیز کے نقصانات سے بچایا جائے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے کہا: آج چونکہ جدید ٹیکنالوجیز اور سوشل میڈیا انسانی معاشروں میں داخل ہو چکے ہیں تو قرآن کریم کے حکم کے مطابق ضروری ہے کہ ہم ان کے ممکنہ نقصانات سے آگاہ ہوں اور اپنے آپ اور اپنے خاندان کو اس کے نقصانات سے محفوظ رکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ قم کے نائب مہتمم حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کے دوران کہا: معاشرے خصوصاً دینی و حوزوی ماحول میں یہ ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ ان ٹیکنالوجیز کے اثرات اور اثر پذیری سے حفاظت کی جائے اور علمی و ایمانی بیداری کو مستحکم رکھا جائے۔

انہوں نے کہا: جب سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل فضا معاشرے میں رسوخ کرتی ہے تو ضروری ہے کہ ہم خود اور اپنے اہل و عیال کو ان کے منفی اثرات سے بچائیں۔ قرآن حکیم کا واضح حکم ہے کہ صرف اپنی ذات نہیں بلکہ اپنے گھر والوں اور زیر تربیت افراد کی حفاظت بھی ہم پر واجب ہے۔

قائم مقام مدیر حوزہ علمیہ قم نے کہا: گھر اور خاندان، تربیت اور شخصیت سازی کی بنیادی کڑی ہے۔ استاد اپنی جماعت کا، معلم اپنے شاگردوں کا اور ذمہ دار شخص اپنے زیر نگرانی افراد کا محافظ ہے تاکہ وہ بے راہ روی اور فکری و اخلاقی آلودگی سے بچ سکیں۔

حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے کہا: سوشل میڈیا کے نقصان کا مرکزی نشانہ سب سے زیادہ ’’خاندان‘‘ ہے۔ قرآن کریم نے تربیت کا مرکز گھرانے کو قرار دیا ہے، جیسا کہ سورہ فرقان آیت 74 میں دعا کی گئی ہے: «رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا» یہ قرآن کریم کی نہایت خوبصورت دعا ہے جس میں خاندان کی پاکیزگی، سکون اور معنوی عظمت کا تذکرہ ہے۔

انہوں نے کہا: وہ خاندان جس میں میاں بیوی کے درمیان پیوند مضبوط رہے، والدین اور اولاد کے روابط صحیح بنیاد پر برقرار رہیں اور خاندانی نظام مستحکم ہو، وہی خاندان دین و فطرت کے راستے پر زیادہ پائیداری کے ساتھ چلتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha