جمعہ 21 نومبر 2025 - 18:32
بچوں میں دینی تعلیم کا شوق اور رغبت ان کے والدین کے رزقِ حلال، توسل اور دعا کا اثر ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے کہا کہ جو طالب علم عشق اور اخلاص کے ساتھ حوزہ میں داخل ہو اور محنت کے ساتھ اپنی راہ کو جاری رکھے، نہ وہ خود اور نہ ہی اس کا خاندان کبھی پشیمان ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائم مقام مدیر حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے مدرسہ علمیہ معصومیہ قم میں طلابِ جدیدالورود اور ان کے والدین کے ہمراہ منعقدہ نشست میں طلاب کے خاندانوں سے مخاطب ہو کر کہا: سب سے پہلے محترم والدین کو مبارکباد پیش کرنی چاہیے کہ اس فکری و ثقافتی مسائل کے دور میں جو مذہبی اور حوزوی مراکز کے خلاف چلایا جا رہا ہے وہ اس طرح کی باایمان زندگی گزارنے میں کامیاب رہے کہ ایمان اور وہ بھی عام ایمان نہیں بلکہ گہری عقیدت اور مضبوط نظریاتی بنیادوں پر قائم ایمان، ان کی اولاد کے وجود میں پروان چڑھ سکا ہے۔

انہوں نے حوزہ کی طرف رغبت کے مؤثر عوامل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: یہ شوق اور رغبت یقینا رزقِ حلال، توسل، دعا اور ادعیہ کے اثر کا نتیجہ ہے جنہوں نے مل کر ان دلوں کا ذوق اس سمت مائل کر دیا ہے۔

بچوں میں دینی تعلیم کا شوق اور رغبت ان کے والدین کے رزقِ حلال، توسل اور دعا کا اثر ہے

قائم مقام مدیر حوزہ علمیہ قم نے بچوں کی دینی تعلیم کے حصول میں خاندانوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: ان تمام سالوں میں، میں نے کوئی ایسا طالب علم نہیں دیکھا جو طالب علم ہونے کے اپنے فرض کو صحیح طریقے سے ادا کرتا ہو اور نہ کبھی محتاج رہا ہو۔ یہاں انسان اپنے پورے وجود سے امام زمان (عج) کی عنایات اور الطاف کا مشاہدہ کرتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے اپنے ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: میرے والد نے میرا ساتھ دیا اور ان کی حمایت سے میں حوزہ علمیہ میں داخل ہوا۔ آپ بھی انہیں حوصلہ دیں اور ان کی مدد کریں تاکہ یہ ان‌ شاء اللہ باعمل علماء بنیں۔

بچوں میں دینی تعلیم کا شوق اور رغبت ان کے والدین کے رزقِ حلال، توسل اور دعا کا اثر ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha