اتوار 9 نومبر 2025 - 12:35
دینی علم اپنے والدین کے لئے آخرت کا دائمی سرمایہ اور اپنے خاندان کی زینت ہوتا ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے کہا: طالب علمی کا راستہ دشوار اور آزمائشوں سے بھرا ہوا ہے۔ جو طالب علم خالص نیت کے ساتھ دینی علم کے حصول کی راہ میں قدم رکھتا ہے وہ نہ صرف اپنے خاندان کی زینت ہوتا ہے بلکہ اپنے والدین کے لئے آخرت کا دائمی سرمایہ بھی بن جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر مشہد مقدس میں مدرسہ علمیہ حضرت جوادالائمہ (ع) میں طلاب کے اولیاء کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حوزہ علمیہ خراسان کی اعلیٰ کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین نظافت نے خطاب کی اور مدرسہ کے ذمہ داران اور طلاب کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

حجت الاسلام والمسلمین نظافت نے آیہ شریفہ «المال والبنون زینة الحیاة الدنیا» (کہف: آیت 46) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: صالح اولاد ہی حقیقی زینتِ زندگی اور ہر ماں باپ کے لئے باقیات الصالحات ہے۔ آج وہ طالب علم جو خالص نیت کے ساتھ علم دین کے حصول کی راہ میں قدم رکھتا ہے وہ اپنے خاندان کی عزت و زینت اور والدین کے لئے آخرت کا دائمی ذخیرہ ہے۔

انہوں نے راہِ طلبگی کی دشواریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ سفر دشوار اور امتحانات سے بھرا ہوا ہے۔ شیطان ہمیشہ عالمِ دین کے تعاقب میں ہوتا ہے کیونکہ یہی لوگ ہیں جو مستقبل میں معاشرے کے دل و دماغ پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ تاہم اس راستے میں اٹھایا ہر قدم عزت، سربلندی اور اجر الٰہی کا سبب بنتا ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے طلاب کی کامیابی میں والدین کے کردار کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا: جو والدین اپنے بچوں کی پرورش حلال روزی، پاکیزہ ماحول، نیک ساتھیوں اور اچھے اساتذہ کے ساتھ کرتے ہیں وہ ان کے ہر قدمِ علمی اور معنوی کے ثواب میں شریک ہوتے ہیں۔ آج طلبگی کا راستہ دنیا پرستی کے طوفان میں مضبوط ایمان اور خالص خاندانی حمایت کا طلبگار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha