۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
دیدار کارکنان واحد تغذیه حوزه علمیه قم با آیت الله اعرافی

حوزہ/حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کسی بھی کام کو صرف خدا کے لیے انجام دیا جانا چاہیے اور اگر اس کام میں دکھاوا ہو تو وہ عمل کو ختم کر دیتا ہے، کہا کہ انسان اخلاص کے ساتھ اپنے کاموں کو ابدی چیز (سعادت) میں بدل سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے حوزه ہائے علمیہ قم کے عملے کے ساتھ ایک ملاقات میں ماہ محرم کی آمد پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت کو سراہا۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے کہا کہ اچھے کام کی قدر و قیمت کچھ شرائط کے ساتھ دوگنی ہو جاتی ہے، جن میں سے کچھ یہ ہیں:

اول: کام اور اس کی اہمیت کی معرفت

جو شخص محنت کرتا ہے اور محنت سے اپنا گھر چلاتا ہے یہ عمل بذات خود اہمیت کا حامل ہے، لیکن اگر انسان کو اپنے کام اور اس کام کی اہمیت کی معرفت ہو جائے تو اس کام کا مقام اور بلند ہو جاتا ہے۔

دوم: اخلاص

اگر انسان کوئی کام خالص خدا کیلئے انجام دے اور وہ کام اخلاص سے مزین ہو تو اس کا اثر بھی نمایاں ہو جاتا ہے، اس بنا پر انسان اخلاص کے ذریعے اپنے عمل کو ابدی بنا سکتا ہے کہ جس کا اثر کبھی ختم نہ ہو۔ مخلصانہ طور پر کیا جانے والا کام سے ایسا نور نکلتا ہے کہ جسے الفاظ میں سمویا نہیں جا سکتا۔

سوم: کام میں مہارت

جب کوئی نظم و ضبط، مہارت اور تمام معیاروں کے مطابق کوئی کام کرتا ہے تو اس کام کی قدر و منزلت بڑھ جاتی ہے۔

چہارم: کام کی دشواری

اچھے کام کی قدر اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے، جتنی اس میں رکاوٹیں اور پریشانیاں ساتھ ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں حوزه ہائے علمیہ کے مدیر نے نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی آراء، تجاویز اور مسائل سنے اور تحقیقات کا حکم جاری کیا۔

انسان اخلاص کے ساتھ اپنے کاموں کو ابدی بنا سکتا ہے، آیت اللہ اعرافی

انسان اخلاص کے ساتھ اپنے کاموں کو ابدی بنا سکتا ہے، آیت اللہ اعرافی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .