حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ علوی تحت اشراف جامعۃ المصطفی العالمیہ قم المقدسہ میں اعلٰی تعلیم کا بہترین موقع حسب ذیل شرائط و امتیازات کے ساتھ امتحان اور انٹرویو کے ذریعے حفظ قرآن کریم اور علوم قرآن و حدیث میں داخلہ شروع ہو چکا ہے۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی 2024 ہے۔ خواہشمند افراد جلد از جلد رابطہ کریں۔
شرائط:
کم سے کم انٹر کی تعلیم، ذہنی و جسمانی سلامتی، زیادہ سے زیادہ عمر 24 سال، قرآن کریم کا صحیح پڑھنا، اردو میں لکھنا پڑھنا، تعلیمی نصاب کی تکمیل کا تحریری تعہد نامہ
امتیازات:
اسلامی جمہوریہ ایران کا قانونی اقامہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ تعلیم کی معتبر سند، تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن کی خصوصی تعلیم، زبان فارسی سے مکمّل واقفیت، قیام و طعام کا انتظام، کتب خانہ اور اساتذہ سے استفادہ کی سہولت
اعلیٰ تعلیم یافتہ، حافظ قرآن اور پاسپورٹ کے حامل طلباء کو ترجیح دی جائے گی۔
دیگر معلومات کے لیے989007861085+ رابطہ فرمائیں۔
از طرف مدیر مدرسہ علمیہ علوی حافظ ڈاکٹر سید مجتبیٰ رضوی