۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
المصطفی

حوزہ / ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جامعۃ المصطفی کے منتظمین اور نمائندوں کے 18ویں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی نظام میں جمہوریہ اسلامی ایران کا مقام انتہائی اہم اور ضروری ہے۔ ہمیں دنیا کی اسٹرٹیجک پالیسیز اور صلاحیتوں پر توجہ دینی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ناصر کنعانی نے جامعۃ المصطفی کے منتظمین اور نمائندوں کے 18ویں اجلاس میں گفتگو کے دوران جامعۃ المصطفی میں اپنی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہمارا ملک بین الاقوامی میدان میں ایک بااثر ملک ہے۔

انہوں نے کہا: گزشتہ ہفتے کے انتخابات میں 180 سے زیادہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹرز کو اتخابات کی کوریج کے سلسلہ میں ویزے اور شرکت کی اجازت دی گئی، جبکہ اس سلسلہ میں طلب کی مقدار اس سے بھی 3 گنا زیادہ تھی۔ میڈیا کا ایرانی انتخابات کا یہ استقبال ایرانی انتخابات کی اہمیت اور بین الاقوامی میدان میں اس کے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔

ترجمانِ وزارت خارجہ نے غیر ملکی مدارس و اداروں کے منتظمین اور سربراہان سے ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بعض فرامین کا ذکر کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب کو نا صرف روڈ میپ کے طور پر بلکہ سفارتی ذرائع اور سفارت کاروں کے ساتھ ساتھ تمام بین الاقوامی اداروں اور اسلامی نظام میں سرگرم تحریکوں کے لیے نمونۂ عمل ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر ناصر کنعانی نے جامعۃ المصطفی کے منتظمین اور نمائندوں کے 18ویں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی نظام میں جمہوریہ اسلامی ایران کا مقام انتہائی اہم اور ضروری ہے۔ ہمیں اس میں مزید بہتری کے لئے دنیا کی اسٹرٹیجک پالیسیز اور اپنی صلاحیتوں پر توجہ دینی کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .