حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین شہامت نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے بعض طلاب کی شادی کی تقریب میں خطاب کے دوران شعبان المعظم کے مبارک ایام اور عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی برکت سے آج آپ عزیزوں کے لیے علوم و معارف اہل بیت علیہم السلام حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ ہم سب کو اس انقلاب کی قدر کرنی چاہیے۔
جامعۃ المصطفی کے اس مسئول نے کہا: مشترکہ زندگی کا مسئلہ خدا کی نمایاں نشانیوں میں سے ہے اور یہ امنیت، ایمان، قرآن کریم اور دیگر نعمتوں کے ساتھ بلندترین الہی حسنات میں شامل ہوتا ہے۔
انہوں نے عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے برکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: جمہوریہ اسلامی ایران بھی ان عظیم حسنات میں سے ایک ہے جو خداوند متعال نے ملت ایران اور دنیا کے تمام مستضعفین کو عطا فرمائی ہے۔
انہوں نے کہا: امام خمینی قدس سرہ نے ایسے حالات میں قیام کیا جب ظاہرا کوئی بھی طاغوتی رژیم کا سامنا کرنے کی جرات نہیں رکھتا تھا اور آج الحمد للہ جمہوریہ اسلامی ایران تمام مظلوموں اور ستم رسیدہ افراد کے لیے امید کا مرکز ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین شہامت نے آخر میں الہی حسنات کی شناخت کو سب کی ذمہ داری قرار دیا اور کہا: ان الہی حسنات کی قدردانی کے علاوہ، ترقی اور سعادت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا بھی ضروری ہے۔ ازدواج محض مرد اور عورت کے ایک ساتھ رہنے کا نام نہیں، بلکہ آپ کو اپنی زندگی اس انداز میں گزارنی چاہیے کہ دوسروں کے لیے نمونہ بن سکیں۔
آپ کا تبصرہ