۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
پزشکیان

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان نے سید حسن نصر اللہ کے نام اپنے پیغام میں مقاومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام اپنے ایک پیغام میں، صدر منتخب ہونے پر ان کی تبریک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

جناب آقائے سید حسن نصر اللہ

سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان

آپ کے محبت بھرے پیغام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اسلامی جمہوری ایران کے صدر کی حیثیت سے مجھے موصول ہوا۔

اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے مقاومت کا حامی رہا ہے اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے ارمان اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کی روشنی میں اس حمایت کو جاری رکھے گا۔

مجھے اطمینان ہے کہ مزاحمتی تنظیمیں صیہونی حکومت کو اجازت نہیں دیں گی کہ وہ فلسطینی مظلوم پر ظلم جاری رکھے اور جنگ کا دائرہ خطے کے دوسرے ممالک تک بڑھائے۔

آپ کی دعائے خیر کا نہایت مشکور ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مزاحمتی مجاہدین کو سرفراز اور لبنانی قوم کو ترقی عطا کرے۔

مسعود پزشکیان

نومنتخب صدر ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .