حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک فرمان کے ذریعہ انتخابات میں ایرانی عوام کی کثرت حاصل کرنے والے صدارتی امیدوار ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت کی باضابطہ طور پر توثیق کر دی۔
رپورٹ کے مطابق، ایران کےنومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے صدارتی عہدے کی توثیق کی تقریب تہران، حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایرانی گارڈین کونسل کے اراکین، عدلیہ کے سربراہ، اعلیٰ اور سول فوجی حکام بھی شریک تھے۔
یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر آیت اللہ رئیسی کی شہادت کے بعد منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور آج وہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔