حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ گلستان ایران کے حوزہ علمیہ کی انتظامی کونسل کا اجلاس حوزہ علمیہ کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیمی، ان کے معاونین اور عملے کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
حوزه علمیہ گلستان کے مدیر نے ماہ محرم الحرام کی آمد پر حاضرین کی خدمت میں تسلیت پیش کی اور اہل بیت علیہم السّلام کے غم کی جانب اس حدیث قدسی کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے کہ« عبدی أطعنی أجعلک مثلی، أنا حیّ لا اموت اجعلک حیّا لا تموت أنا غنیّ لا أفتقر أجعلک غنیّا لا تفتقر، انا اقول للاشیاء کن فیکون و انت تقول للاشیاء کن فیکون؛ »، سید الشہداء علیہ السلام کو اس حدیث کا حقیقی مصداق قرار دیا، کیونکہ آپ کا اپنے پورے وجود سے خداوند متعال کے آگے سر تسلیم خم ہونے جیسی نمایاں خصوصیت کی وجہ سے ہی خداوند متعال نے آپ کو اس عظیم مقام سے نوازا تھا۔
انہوں نے امام زمان(عجل الله تعالی فرجه الشریف) کے سپاہیوں کی تربیت کو اپنی اور اپنے عملہ کی اصلی و ذاتی زمہ داری قرار دیا اور اس کے علاوہ شائستہ ماحول، اخلاق حسنہ اور خلوص کے ساتھ آپس میں مشورت اور تعاون نیز احکام کی پابندی کی تلقین کی۔
آپ کا تبصرہ