۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعه مدرسین حوزه

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی جانب سے جاری ایک پیغام میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی جانب سے جاری ایک پیغام میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

جناب مستطاب، جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان"زید عزہ"، صدر منتخب جمہوری اسلامی،

سلام علیکم و رحمۃ اللہ

ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ایران کی باشعور اور آگاہ قوم ایک اور عظیم سیاسی اور سماجی امتحان میں کامیاب ہوئی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی (مدظلہ العالی) اور مراجع عظام تقلید (دامت برکاتهم) کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اور شہداء کے خون پاسداری کرتے ہوئے، انہوں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مقام کی تعظیم اور انقلاب اسلامی کے آرمانوں کی پاسداری کی اور جمہوری اسلامی کے مقدس نظام کی عزت و سربلندی اور اس کی عظمت کے تحفظ کی سمت ایک اور قدم بڑھایا ہے۔

انتخابات میں ایرانی عوام کی پرجوش موجودگی ان کے اعلیٰ انقلابی نظریات کی علامت اور ملک کے مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک موثر نمونہ کے طور پر مذہبی جمہوریت کو مستحکم اور سربلند کرنے میں ان کی بھرپور حمایت کا اظہار ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم آپ کو ملک کے اعلیٰ ترین انتظامی ذمہ داری کو نبھانے اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

ان شاء اللہ، آپ رہبر معظم انقلاب (مدظلہ العالی) کی مدبرانہ ہدایات و رہنمائی سے استفادہ کرتے ہوئے، ملت ایران کی خدمت، قومی اتحاد و وقار کے حصول اور انقلابِ اسلامی کے نظریات اور دینی اقدار کو مستحکم کرنے میں پائیدار اور کامیاب رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .