۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی قوم بھی مبارکباد کی مستحق ہے کہ جنہوں نے آیت اللہ شہید ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے جانشین کے طور پر مسعود پزشکیان کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے ایران میں اسلامی نظام اور قیادت کی عالم اسلام کے لئے جرائتمندانہ پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں نظام ولایت فقیہ کے ثمرات ہیں کہ امام خمینی کے تربیت یافتہ علماء کی قیادت میں نظامِ ریاست جاری ہے۔ کبھی کوئی تعطل نہیں آیا۔ صدر مملکت جو بھی آیا، اس نے نظام کے تحت ریاستی پالیسیوں کو جاری رکھا ہے۔

آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے امید کا اظہار کیا کہ نئے صدر کی قیادت میں فلسطینی عوام کی مدد اور عالم اسلام کے لئے تمام پالیسیاں یقینی طور پر جاری رہیں گی، چونکہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے دنیا بھر کی توقعات کا مرکز اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای ہیں ۔ فلسطینی عوام کو ان سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ فلسطینیوں نے جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ سب ایران کی مرہون منت ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .