۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ احمد اقبال رضوی

حوزہ/ ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام اس گھرانے کا نام ہے جس کی طہارت کی گواہی خدا تعالیٰ نے قران میں دے رکھی ہے۔ جو شرپسند عناصر مذہب کے نام پر اہلبیت کی شان میں گستاخی کرتے ہیں وہ یا تو بیمار ذہین ہیں یا پھر یہود و نصاری کے آلہ کار ہیں جو وطن عزیز میں مذہبی منافرت کا ایک نیا طوفان کھڑا کرنے کے لیے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ۹جولائی جمعہ کے روز ملک بھر میں ”یوم عظمت اہلبیت “ منانے کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ خاندان رسالت پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔اہلبیت اطہار علیہم السلام اس گھرانے کا نام ہے جس کی طہارت کی گواہی خدا تعالیٰ نے قران میں دے رکھی ہے۔ جو شرپسند عناصر مذہب کے نام پر اہلبیت کی شان میں گستاخی کرتے ہیں وہ یا تو بیمار ذہین ہیں یا پھر یہود و نصاری کے آلہ کار ہیں جو وطن عزیز میں مذہبی منافرت کا ایک نیا طوفان کھڑا کرنے کے لیے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔شیعہ سنی فقہا اہلبیت اطہار کی عظمت کا نہ صرف قائل بلکہ محافظ بھی ہیں۔ کوئی بھی متعصب آواز اہلبیت کی شان کے خلاف بلند ہوئی شیعہ سنی برادران مل کر اسے خاموش کرائیں گے۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین جمعے کے روز پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عظمت اہلبیت کا انعقاد کرے گی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور کارکنان شریک ہوں گے۔جمعہ کے خطبات میں بھی شان اہل بیت بیان کی جائے گی اور گستاخان کے خلاف مذمت کی قرار دادیں پیش ہوں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .