۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
جیکب آباد میں گستاخ اہلبیتؑ عبد الرحمن سلفی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

حوزہ/ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل نبی سے محبت اور مودت ایمان کا تقاضا ہے۔ یزید اور بنو امیہ کے پیروکار آل رسول کی شان میں گستاخی کرکے آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی شان و منزلت کو نہیں گھٹا سکتے ہیں البتہ وہ خود بے نقاب اور رسوا ہو رہے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جیکب آباد/ انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام جیکب آباد کے زیر اہتمام گستاخ اھل بیت عبد الرحمن سلفی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور قومی شاہراھ کوئٹہ روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل نبی سے محبت اور مودت ایمان کا تقاضا ہے۔ یزید اور بنو امیہ کے پیروکار آل رسول کی شان میں گستاخی کرکے آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی شان و منزلت کو نہیں گھٹا سکتے ہیں البتہ وہ خود بے نقاب اور رسوا ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آل یاسین پر سلام بھیجا ہے جو ان کے پاکیزہ کردار اور عظیم مرتبے پر دلیل ہے۔ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو طویل قیام اور کثرت سجدہ کے باعث عبد صالح کا لقب دیا گیا آپ اپنے زمانے کے سب سے بڑے عابد و زاہد اعلم اور سخی تھے۔  حکومت پاکستان میں یزیدی ٹولے کی شرانگیزی کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ اھل سنت علماء و مشائخ نے ناصبی سازش کو ناکام بناتے ہوئے یزید پلید کے پیروکاروں کو اپنی صفوں سے بے دخل کیا جو قابل ستائش عمل ہے۔

اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے سید احسان علی شاہ ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے رہنما وسیم لطیف مہر نثار احمد ابڑو سید کامران علی شاہ سید راجہ ریاض علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .