۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان

حوزہ/ گستاخ ملزم کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے باوجودعبدالرحمان سلفی کو گرفتارنہیں کیا گیا۔اس حوالے سے ملت اسلامیہ میں پائی جانے والی تشویش کے اظہار کے لئے آج ملک بھر میں مساجد کے باہر ،بازارو ں اور چوکوں چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماءکونسل اور اتحاد امت فورم میں شامل جماعتوں مجلس وحدت مسلمین ،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،امامیہ آرگنائزیشن، وفاق المدارس الشیعہ اور دیگر کے زیراہتمام آج بروز جمعتہ المبارک توہین اہل بیت ؑکے خلاف ملک بھر میںیوم احتجاج منایا جائے گا۔ اس حوالے سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

جبکہ نماز جمعہ کے خطبات میں ساتویں تاجدار امامت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام، نویں امام محمد تقی، دسویں امام علی نقی اور امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کی والدہ ماجدہ نرجس خاتون کی شان میں ملعون عبدالرحمن سلفی کی گستاخی اور فحش گالیوں کے خلاف آئمہ جمعہ اپنے خطبات میں عوام میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کریں گے اور احتجاجی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔

گستاخ ملزم کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے باوجودعبدالرحمان سلفی کو گرفتارنہیں کیا گیا۔اس حوالے سے ملت اسلامیہ میں پائی جانے والی تشویش کے اظہار کے لئے آج ملک بھر میں مساجد کے باہر ،بازارو ں اور چوکوں چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔

لاہور میں مسجد صاحب الزمانؑ حیدر روڈ اسلام پورہ سے احتجاجی ریلی علامہ سبطین حیدر سبزواری اور اتحاد امت فورم کے قائدین کی قیادت میں نکالی جائے گی۔ریلی سے اہل سنت اور اہل تشیع رہنما خطاب کریں گے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .